مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان میں گندم اور پٹرول کے شدید بحران پر ایک ہفتے سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سوڈان میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس سے جھڑپ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے، ہلاک ہونے والوں میں 2 اعلیٰ پولیس حکام بھی شامل ہیں۔ ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ 19 دسمبر سے روٹی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شروع ہونے والے مظاہروں میں کم سے کم 34 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں پولیس افسران اور اہلکار بھی شامل ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سوڈان یمن جنگ میں سعودی عرب کے جارح اتحاد میں شامل ہے۔
سوڈان میں گندم اور پٹرول کے شدید بحران پر ایک ہفتے سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1886821
آپ کا تبصرہ